لاہور،پیپلز لائرز فارم کا پیپلز پارٹی کے گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے حکومت کو 24 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن

جمعہ 22 مارچ 2019 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) پیپلز لائرز فارم نے پیپلز پارٹی کے گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے حکومت کو 24 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دی وکلاء تنظیم کے صدر خرم لطیف کھوسہ نے کہا کہ جیالوں کو رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر ہڑتال کریں گے۔

(جاری ہے)

پیپلز لائرز فارم کے صدر خرم لطیف کھوسہ نے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ بار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو گرفتار کارکنان کی رہائی کے لیے 24 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں حکومت نے کارکنان رہا نہ کیے تو ملک گیر احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ یہ احتجاجی مہم عمران نیازی کے اقتدار کے خاتمے پر ختم ہو گی خرم لطیف کھوسہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے تمام کارکنوں فوری ریا کیا جائے اور ان کیخلاف مقدمات واپس لیے جائیں، پیپلز لائیرز فورم نے مزید مطالبہ کیا کہ بنیادی حقوق کی پامال پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے پریس کانفرنس کے دوران رہنمائوں نے پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ نیازی کی وراثت بنگلہ دیشی وراثت ہے ، خرم لطیف کھوسہ نے کہا کہ نیازی صاحب کل یہی نیب ہوگی اور آپ کا گریبان ہوگا، خرم کھوسہ لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ نیب اور حکومت میں کوئی فرق نہیں رہ گیا اگر ایک ہفتہ تک ان کارروائیوں کو نہ روکا گیا تو ملک بھر کی بارز میں وکلاء باہر نکلیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں