عمران خان محب وطن سیاستدان ہیں ، ملک اسد کھوکھر

منگل 26 مارچ 2019 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی ملک اسد کھوکھر نے کہا ہے کہ عمران خان محب وطن سیاستدان ہیں جنہوں نے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے انتھک جدوجہد کی عمران خان کی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستانی عوام میں کرپشن کیخلاف شعور بیدار ہو چکا ہے اب ملکی دولت لوٹنے والے اپنے انجام کے قریب ہیں عوام باشعور ہو چکے ہیں وہ جان چکے ہیں کہ ملکی مسائل کے ذمہ دار گزشتہ کرپٹ حکمران تھے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ کے کارکنوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی عوام کی امیدوں کا مرکز ہیں اور تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے عمران خان صحیح معنوں میں ملک وقوم کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہوئے اپنی ٹیم کے ساتھ شانہ بشانہ چل کر ملک سے کرپشن کے مکمل خاتمے کیلئے جدوجہدکر رہے ہیںاور انہوں نے کرپشن کے خاتمے کیلئے جو جدوجہد کی اس سے واضح ہوگیا ہے کہ وہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور عوام ترقی کے سفر میں عمران خان کے ساتھ ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں