مرکزی علماء کونسل کی بلوچستان میں بس سے اتارکر14 نہتے شہریوں کو قتل کئے جانے کے واقعہ کی شدید مذمت

پاکستانی قوم کو لسانی ،گروہی ،صوبائیت اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں‘قائدین

جمعرات 18 اپریل 2019 21:46

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) بلوچستان میں دہشت گردی کا واقعہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے‘ دہشت گردی کے ان واقعات میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں‘بھارت خطے میں دہشت گردی کو پروان چڑھارہا ہے‘ پاکستانی قوم کو لسانی ،گروہی ،صوبائیت اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں‘یہ بات مرکزی علماء کونسل کے قائدین مرکزی چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،وائس چیئرمین مولانا عبید الرحمن ضیاء،پیر جی خالد محمود قاسمی،مولانا یار محمد عابد،حافظ محمد شعبان صدیقی،حافظ شعیب الرحمن ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا محمد شاہ نواز فاروقی، مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانا خالد محمود سرفرازی،مفتی حفظ الرحمن بنوری،سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد طیب قاسمی ،قانونی مشیر میاں محمد طیب ایڈووکیٹ ، مرکزی فنانس سیکرٹری علامہ حفیظ الرحمن کشمیری نے بلوچستان کے ساحلی علاقہ اورماڑہ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں بس سے اتارکر14 نہتے شہریوں کو قتل کئے جانے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرکزی علماء کونسل بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے اورپاک بحریہ کے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک سے دہشت گردی،انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے اتحاد ویکجہتی،امن وسلامتی اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان سمیت ملک میں دہشت گردی کے واقعات میںبھارت براہ راست ملوث ہے ‘ بھارت کو اپناجنگی جنون ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے پاکستان مخالف عزائم کو ناکام بنانے پر پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ‘ مرکزی علماء کونسل دہشت گردی،انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں