جھوٹے مدعیان نبوت کے پیروکار قادیانیو ں اور بہائیوں کا کوئی مذہب نہیں یہ ختم نبوت کے منکر ہیں ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

پیر 20 مئی 2019 22:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا عبدالنعیم،مولانا علیم الدین شاکر ، پیررضوان نفیس، قاری ظہورالحق، مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقارنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں لاہور کے ایک مقامی ہوٹی میں وفاقی وزیر مذہبی امور کے زیر نگرانی منعقدہ بین المذاہب کانفرنس میں قادیانیوں اور بہائیوں کی حمایت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے مدعیان نبوت کے پیروکار قادیانیو ں اور بہائیوں کا کوئی مذہب نہیں یہ ختم نبوت کے منکر ،اسلام کے باغی اور آئین پاکستان کے غدار ہیں انہیں بین المذاہب میں نمائندگی دینے کی بات اسلام اور دیگر تمام مذاہب کی توہین ہے علماء نے کہا کہ ہم مغربی ایجنڈے بین المذاہب مہم کی آڑ میں قادیانیت کا پرچار ہرگز نہیں کرنے دینگے واضح رہے کہ بہائی ایران میں جھوٹا دعویٰ نبوت کرنیوالے بہاء اللہ ملعون کے پیروکار اور قادیانی جھوٹے مدعی نبوت انگریز کے خود کاشتہ پودے مرزا غلام قادیانی کے پیروکار کافر،مرتد اور زندیق ہیںانکا مذہب سے کوئی سروکار نہیںاور نہ ہی انہیں کسی بین المذاہب تقریب میں بلایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

علماء نے مزید کہا کہ قادیانی صرف غیر مسلم اقلیت ہی نہیں بلکہ وہ ملکی آئین کے غدار اورپاکستان کے دشمن ہیں کیونکہ اکھنڈ بھارت ہر قادیانی کا مذہبی ،الہامی عقیدہ ہے اور وہ پاکستان میں بھارت کے جاسوس ہیں اعلیٰ و حساس عہدوں پر فائز قادیانیوں کی تمام سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے کیونکہ یہ تنخواہ تو پاکستان سے لیتے ہیں لیکن وہ کام بھارت،اسرائیل اور امریکہ کے لیے کرتے ہیں ۔

عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے جس کی بنیاد پر دین اسلام کی پوری کی پوری امارت قائم کھڑی ہے اور اس عقیدہ ختم نبوت پر مکمل و غیر مشروط طور پر ایمان لائے بغیر دین اسلام نامکمل ہے ختم نبوت و ناموس رسالتؐ کا تحفظ اہم دینی فرض ہے۔علماء نے وطن عزیز پاکستان میں فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ہوئی ناپاک ارتدادی سرگرمیوں و ریشہ دوانیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیاکہ حکومت وقت منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ارتدادی سرگرمیوں کو روکے جو اس کا فرض منصبی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں