گزشتہ 7برس کے دوران جنوبی پنجاب کو265ارب کی رقم سے محروم کیا گیا، جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے ترقی وخوشحالی کے منصوبے صرف کھوکھلے نعرے ہی رہے‘ ترقیاتی منصوبوں کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا، ہماری حکومت جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر یگی ،وزیراعلیٰ پنجاب

اتوار 16 جون 2019 19:30

لاہور۔16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے کہاہے کہ گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں نے پاکستان کو بے پناہ نقصان پہنچایا- ورثے میں ملے بد ترین معاشی حالات کے باوجود ہماری حکومت نے اقتصادی بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اورموجودہ بجٹ پاکستان تحریک انصاف کے منشور اور عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب اہم سنگ میل ہی-گزشتہ 10برس کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیااور صوبے کے زیادہ تراضلاع پسماندہ ہی رہی-جنوبی پنجاب سمیت صوبے کے بڑے حصے کو ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھا گیا-سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے لئے مختص فنڈز کو بھی ذاتی پسند کے منصوبوں پر خرچ کیااور گزشتہ 7برس کے دوران جنوبی پنجاب کو265ارب روپے کی رقم سے محروم کیا گیااور جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے ترقی وخوشحالی کے منصوبے صرف کھوکھلے نعرے ہی رہے، یہی وجہ ہے کہ عام انتخابات میں سابق حکمرانوں کو جنوبی پنجاب میں بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہی- وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ حکومت پنجاب پورے صوبے میں وسائل کی منصفانہ تقسیم اور ترقی کے یکساں مواقع کی فراہمی پر یقین رکھتی ہی-جنوبی پنجاب کے ساتھ سابق دور میں ہر سطح پر زیادتیاں روا رکھی گئیں لیکن اب جنوبی پنجاب کے عوام سے ماضی میں کی گئی زیادتیوں کے ازالے کا وقت آ گیا ہے اور اس مقصد کے لئے تحریک انصاف کی حکومت نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا 35فیصد جنوبی پنجاب کے لئے مختص کیا ہی- انہوں نے کہاکہ آئندہ جنوبی پنجاب کے علاقوں کے لئے مختص رقوم کو کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکے گااور جنوبی پنجاب کے لئے مختص فنڈز کسی دوسرے شہر یا منصوبے کو ٹرانسفر نہیں ہوسکیں گے - پنجاب کا بینہ نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے اور آئندہ سے جنوبی پنجاب کے لئے مختص ترقیاتی بجٹ کو صرف جنوبی پنجاب ہی میں استعمال کیاجائے گا-انہوں نے کہاکہ سابق دور میں جنوبی پنجاب کی محرومیوں میں اضافہ ہوالیکن ہماری حکومت جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر ے گی اور جنوبی پنجاب میں پائیدار ترقی کے سفر کو مکمل کیا جائے گا-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں