ایم پی اے مومنہ وحید نے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی

ہفتہ 24 اگست 2019 14:46

ایم پی اے مومنہ وحید نے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان کی سربراہی میں آپریشن ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے آلائشوں سے آئل تیار کرنے پر2 فیٹ رینڈرنگ یونٹس سیل کر دیے،جانوروں کی آلائشوں اور چربی سے تیار کردہ 6 ہزارلیٹرتیل برآمد کر کے ضبط کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں آپریشن ٹیموں نے بڑی کارروائی کے دوران جانوروں کی آلائشوں اور چربی سے تیار کردہ 6 ہزارلیٹرتیل برآمدکر لیا،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بند روڈ کے علاقے میں آلائشوں سے آئل تیار کرنے پر2 فیٹ رینڈرنگ یونٹس سیل کر دیے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ قربانی پر جمع کی گئی بدبودار آلائشوں سے مضر صحت آئل تیار کیا جا رہا تھا،آلائشوں سے نکلا تیل بہت زیادہ سفید اور گاڑھا ہونے کے باعث استعمال شدہ تیل میں حل ہو کر اسے نئے جیسا بنا دیتا ہے،فیٹ رینڈرنگ یونٹس میں آلائشوں سے تیار شدہ آئل کو استعمال شدہ آئل میں ملا کر کے دوبارہ فروخت کیا جا تا تھا۔

بائیو ڈیزل کمپنی کو آئل نہ دینے اور سپلائی ریکارڈ کی عدم موجودگی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔کیپٹن(ر)محمد عثمان کا کہنا تھا کہ آلائشوں اورچربی سے نکالا گیا تیل ماحول کو آلودہ کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔پی ایف اے قوانین کے مطابق آلائشوں سے نکلے تیل کی صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کی اجازت ہے۔خوراک کے کاروبار میں دھوکہ دہی کرنے والے انسان دشمن عناصر سخت سزاؤں کے حقدار ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں