پاک ایران گیس پائپ لائن منصبوے کا ترمیمی معاہدہ خوش آئند ہے‘شہباز اسلم

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ گیس بحران کا خاتمہ ہوسکے‘عدنان بٹ موسم سرما میں انڈسٹریز کو گیس کی بندش سے صنعتی شعبہ کو اربوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘فیروز پور روڈ انڈسٹریل اسٹیٹس

جمعرات 19 ستمبر 2019 14:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر اہم پیش رفت اور دونوں ممالک کے درمیان منصوبے پر ترمیمی معاہدہ طے پانے کو خوش آئند قرار دیا ہے جس کے تحت ایران پاکستان کے خلاف عالمی ثالثی عدالت میں نہیں جائے گا جس سے پائپ لائن کی تعمیر مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو جرمانہ ادا نہیں کرنا پڑے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فائونڈر چیئرمین عدنان بٹ نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کے تحت ایران نے گیس پائپ لائن کی تعمیر پاکستانی سرحد تک مکمل کرلی ہے لیکن پاکستان میں یہ کام تاحال التواء کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ ملک کے اندر گیس بحران کا خاتمہ ہوسکے اور صنعتی شعبہ کو سستی گیس کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

شہباز اسلم نے کہا کہ گیس بحران کے باعث ہر سال موسم سرمامیں چار ماہ کیلئے ملک بھر کی انڈسٹریز کی گیس بند کردی جاتی ہے جس کے باعث صنعتی شعبہ کو اربوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انڈسٹریز بند ہونے سے لاکھوں مزدور بے روزگاری کا شکار اور صنعتی شعبہ کو کروڑوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے گیس بحران کے خاتمہ کیلئے پاک ایران پائپ لائن منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں