ترقی کی دوڑ میں شامل رہنے کے لئے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے،صدر مملکت عارف علوی
موجود ہ دور میں مینوفیکچررز، فروخت کنندگان اور صارفین کے مابین رابطے بہت بہتر ہوگئے ہیں، ان تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نوجوان خود کو تعلیم اور ہنر سے آراستہ کریں، تاجروں کو منافع کے ساتھ ساتھ عوامی بھلائی کا بھی خیال رکھناچاہیے، ترقی پذیر ممالک میں غربت میں اضافہ ہو رہا ہے، تقریب سے خطاب
بدھ 16 اکتوبر 2019 15:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جو افراد یا قومیں ہر دور کی ضروریات اور تقاضوں کا ادراک نہیں کرتیں وہ ترقی کی دوڑ میں جو پیچھے رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علم کے اعتبار سے تاریخ میں اسناد کا بہت بڑا مرتبہ اور اہمیت تھی تاہم پرنٹنگ پریس کی ایجاد اور بعد ازاں صنعتی انقلاب کے نتیجے میں علم کے فروغ کے شعبہ میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔
اس طرح انٹرنیٹ عام ہونے کے بعد علم کا حصول بہت آسان ہوگیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی پسندیدہ کتابوں تک آسان رسائی جو ممکن ہوتی ہے، یہ حصول علم اور اس کے پھیلائو کا بہت بڑا ذریعہ ثابت ہوا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ موجود ہ دور میں مینوفیکچررز، فروخت کنندگان اور صارفین کے مابین رابطے بہت بہتر ہوگئے ہیں، ان تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نوجوان خود کو تعلیم اور ہنر سے آراستہ کریں۔گزشتہ شب برطانوی دارالامراء کے رکن اور پاکستانی سرمایہ کار ضمیر اے چوہدری کے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ انہیں اور پوری قوم کو ضمیر اے چوہدری پر فخر ہے، انہوں نے اپنی محنت، مخیرانہ سرگرمیوں اور کاروباری کامیابیوں سے نام کمایا، انہیں برطانوی دارالامراء میں تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صدر مملکت نے کہا کہ بیسٹ وے گروپ اور یونائٹڈ بینک لمیٹڈ ان کی سرپرستی میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا بڑا گروپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے برطانوی شاہی مہمانوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے پاکستان میں مخیرانہ سرگرمیوں میں شرکت میں بھرپور آمادگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی مہم کو سراہا ہے۔ قبل ازیں برطانوی ملکہ الزبتھ اور لیڈی ڈیانا نے بھی پاکستان کے دورے کئے تھے۔ برطانوی شاہی مہمانوں کے دورہ پاکستان کے حوالے سے دنیا کو یہ پیغام ملے گا کہ پاکستان سکیورٹی کے لحاظ محفوظ ملک ہے، اس سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔صدر عارف علوی نے کہا کہ تاجروں کو منافع کے ساتھ ساتھ عوامی بھلائی کا بھی خیال رکھناچاہیے، ترقی پذیر ممالک میں غربت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارت سمیت خطے کے تمام ممالک سے بار بار امن کے قیام اور غربت کے خاتمہ کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیسٹ وے گروپ اور یونائٹڈ بینک لمیٹڈ پاکستان کے مختلف شعبوں میں مخیرانہ سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کررہا ہے جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار