گرل گائیڈز اینڈ بوائز سکاٹس نہ صرف تحریک بلکہ علم شعور ہنر مندی اورصحت عامہ کی فراہمی اور تمام علوم کے متعلق آگاہی کا نام ہے، بیگم پروین سرور

پیر 21 اکتوبر 2019 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) گور نر پنجاب کی اہلیہ و گر لز گائیڈ زایسوسی ایشن پنجاب کی صدر بیگم پروین سرورنے کہا ہے کہ گرل گائیڈز اینڈ بوائز سکاٹس نہ صرف تحریک ہے بلکہ علم شعور ہنر مندی اورصحت عامہ کی فراہمی اور تمام علوم کے متعلق آگاہی کا نام ہے‘ قائداعظم محمدعلی جناح نے اس تحریک کی بنیاد رکھی ہم نے اب انکے مشن کو آگے لیکر چلیں گے ۔

وہ سوموار کے گور نمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ''ویمن لیڈ رز کانفر نس ''یونیورسٹی آف ایگر ی کلچر فیصل آباد میں گر لز گائیڈ اور1122کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں جبکہ اس موقعہ پر آ ل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزاسمیت دیگر بھی موجود تھے۔بیگم پروین سرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے پنجاب میں گر لز گائیڈ کو فعال کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کر دیا ہے جسکے لئے تعلیمی اداروں کو بھی اپنا کردار ادا کر نا ہوگا کیونکہ گرل گائیڈز اینڈ بوائز سکاٹس کی ٹر یننگ کے ذریعے انکو بہت سے مسائل سے نجات دلا ئی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم قائداعظم کے مشن کو کامیابی کیساتھ آگے لیکر چلیں گے بیگم پروین سرور نے نجی تعلیمی اداروں اورآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی تعلیمی خدمات اور ناگزیرکردار کو سراہاتے ہوے خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ نجی شعبہ تعلیم کے میدان میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے ورحکومت انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

کاشف مرزا نیاپنے خطاب میں کہا کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن لاہورسمیت پنجاب بھر کے سکولز میں بیگم پروین سرور کی قیادت میں گرلز گائیڈز اینڈبوائز سکاٹس کے فروغ کیلئے باقاعدہ مہم شروع کر دی گئی ہے مہم کے دوران لڑ کیوں اورلڑکوں کو ایسے مواقعے فراہم کر یں گے جسکے ذریعے وہ پاکستان کے پر اعتماد ،محب وطن اور قانون پر عملددرآمد کرنیوالے شہری بن سکیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں