پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سو سے زائد ممبران نے قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیئے

جمعرات 14 نومبر 2019 21:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) پنجاب اسمبلی کی مختلف قائمہ کمیٹیوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سو سے زائد ممبران نے قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیئے ہیں۔ اراکین قائمہ کمیٹیوں کے استعفے سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروا دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

استعفوں کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی گروپ کا کہنا ہے کہ استعفوں کے بعد پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی ایک طرفہ ہوگی جبکہ اپوزیشن کے ارکان اس کارروائی میں شامل نہیں ہونگے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ آج استعفوں کی وجہ سے پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے ن لیگی ارکان نے کمیٹیوں سے اپنے استعفے حکومت کی جانب سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی ون کا چیئرمین نہ بنائے جانے اور اسمبلی کے اجلاسوں پر ان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کئے جانے پر دئیے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں