وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،فیاض بھٹی

اتوار 17 نومبر 2019 20:20

لاہور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2019ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما فیاض بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق ناجائز منافع خوروں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے گیا ،مصنوعی مہنگائی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انہیں نہ صرف بھاری جرمانے بلکہ سلاخوں کے پیچھے بند جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کو اشیائے خوردونوش معیاری اور سستی فراہم کی جائے اس کیلئے تمام سوپر سٹوروں میں ڈپٹی کمشنر نے اپنے سٹال بھی لگائے ہیں جہاں عوام کو دالیں چینی اور گھی مارکیٹ سے کم نرخوں پر فراہم کیا جائے گی اورٹماٹر،آلو،پیاز،ہری مرچ اور دیگر سبزیوں کی نئی کاشت چند دنوں تک مارکیٹ میں آجائے گی جس سے سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ بعض دکاندار منافع خوری کے لئے سبزیوں کے نرخوں میں اضافہ کر رہے ہیںانکیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ،حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنا چاہتی ہے موجودہ حکومت اپنے پانچ سالہ اقتدار ملکی معیشت کو عروج پر لے جائے گی اور غربت‘ بے روز گاری اور مہنگائی کا خاتمہ ہو جائے گی، حکومت کو طعنے دینے کی بجائے اپوزیشن جماعتیں جمہوری اصولوں کی پاسداری کریں گے حکومت مخالف سازشیں ترک کرکے عوامی خدمت کے جاری حکومتی ویژن کی تکمیل میں کردار اداکرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں