سیّدنا صدیق اکبر ؓ کے یومِ وصال کی مناسبت سے کانفرنس کل ہوگی

منگل 18 فروری 2020 20:48

لاہور۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) محکمہ اوقاف مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام خلیفة الرسول حضرت سیّدنا صدیق اکبر ؓ کے یومِ وصال 22جمادی الثانی کی مناسبت سی-"حضرت سیّدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کانفرنس" (کل) بدھ کو دن 11بجے کمیٹی روم ایوانِ اوقاف لاہور میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس میںصاحبزادہ سیّد سعید الحسن شاہ صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجاب ، گلزار حسین شاہ سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضابخاری سمیت تمام مکاتب فکر کی ممتاز اور معتبر شخصیات شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں