ڈیڑھ سال کی مایوس کن کارکردگی نے عمران خان کی نااہلی ثابت کر دی ہے، شاہ اویس نورانی

مولانا فضل الرحمن کی نئی تحریک کا ساتھ دیں گے، حکمرانوں کی نااہلی ملک کے لئے کرپشن سے بھی زیادہ نقصان دہ ہے

جمعرات 20 فروری 2020 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی نئی تحریک کا ساتھ دیں گے۔ حکمرانوں کی نااہلی ملک کے لئے کرپشن سے بھی زیادہ نقصان دہ ہے۔ ڈیڑھ سال کی مایوس کن کارکردگی نے عمران خان کی نااہلی ثابت کر دی ہے۔ حکمران خوشحال اور عوام بدحال ہو چکی ہے۔

اگلے ماہ ملک میں غیر متوقع سیاسی تبدیلیاں آئیں گی۔ نئی سیاسی صف بندی کا آغاز ہو چکا ہے۔ مارچ تبدیلی کا مہینہ ثابت ہو گا۔ حکومتی بیساکھیاں ٹوٹنے والی ہیں۔ حکومتی اتحاد میں توڑ پھوڑ گیم چینجر ثابت ہو گی۔ اصلی سیاست مارچ میں شروع ہو گی۔ حکومتی اتحاد ٹوٹ کر بکھرنے والا ہے۔ حکومت مخالف تحریک کا ماحول بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

نااہل حکومت نے پاکستان کو مسائلستان بنا دیا ہے۔

سیاسی تبدیلی کا آغاز پنجاب سے ہو گا۔ ان ہاؤس تبدیلی جمہوریت کا حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے یو پی کے مرکزی و صوبائی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ آٹے کے بحران میں حکومتی شخصیات ملوث ہیں۔ پی ٹی آئی سیاسی جمہوری جماعت نہیں مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے۔ حکومت حج اخراجات میں اضافہ کر کے حج جیسی عبادت کو مشکل نہ بنائے۔

جھوٹے دعووں اور کھوکھلے وعدوں سے ملک نہیں چل سکتا۔ پی ٹی آئی کی بچگانہ حکومت نے ریاستی امور کو بازیچہ اطفال بنا دیا ہے۔ کمرتوڑ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ مارچ سے حکومت کے خلاف نئی تحریک شروع ہو رہی ہے۔ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے۔ نئے پاکستان میں لنگر خانوں کے سوا کچھ بھی نیا نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں