ْ یورپی پونین کے وفد کی صوبائی وزیرانسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین سے ملاقات

بدھ 26 فروری 2020 22:40

لاہور۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین سے یورپی یونین کے وفد نے سیکرٹری قانون و انسانی حقوق انگیب روگ زوران کی قیادت میں کیمپ آفس انسانی حقوق میں ملاقات کی۔ملاقات میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس، پاک یورپ تعلقات، مسئلہ کشمیر، انسانی حقوق اور اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق امور زیربحث آئے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ حکومت پنجاب اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بخو بی آگاہ رہتے ہوئے ہر قسم کے تشدد کی روک تھام، سزائے موت کے قوانین، خواتین کے حقوق اور بالخصوص بچوں سے جنسی زیادتی جیسے واقعات کے حوالے سے موثر قانون سازی یقینی بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے یورپی پارلیمنٹ نے جی ایس پی پلس کی حیثیت میں توسیع کے لئے پاکستان کی مدد کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث پاکستان دنیا کے نقشہ پر ایک پٴْرامن اور معاشی قوت بن کر ابھر رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں