شہباز شریف نے لندن سے واپس آ کر عوام پر کوئی احسان نہیں کیا ‘ شہباز شریف کو چاہیے کہ لوٹے گئے کھربوں روپوں میںسے کچھ رقم کرونا فنڈ میں جمع کرو ا دیں ‘ کرونا وباء کیخلاف سردار عثمان بزدار کی قیادت میں کیے جانے والے اقدامات کی تعریف قومی اور بین الاقوامی میڈیا کر رہا ہے‘صوبائی وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان

اتوار 5 اپریل 2020 18:35

لاہور۔5 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف لندن سے پاکستان واپسی کا ذکر ایسے کر رہے ہیں جیسے انہوں نے پاکستان کی 22 کروڑ عوام پر کوئی احسان کیا ہے‘ شہباز شریف نہ تو انگلینڈ کی پارلیمنٹ کے قائدِ حزبِ اختلاف ہیں نہ ہی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل ‘وہ پاکستان میں قائدِ حزبِ اختلاف ہیں لہذٰا پاکستان آ کر عوام کی خدمت کرنا ان کا فرض تھا، جس کو وہ صحیح طریقے سے ادا نہیں کر رہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر تنقید پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

فیاض الحسن چوہان نے کہا شہباز شریف کو چاہیے تھا کہ ان کے خاندان نے ملک سے جو کھربوں روپے لوٹے ہیں ان میں سے کچھ رقم حکومتِ پاکستان کے کرونا فنڈ میں جمع کرواتے‘ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کرونا کے خلاف سردار عثمان بزدار کی قیادت میں کیے جانے والے اقدامات کی قومی اور بین الاقوامی میڈیا تعریف کر رہا ہے جبکہ (ن ) والے تنقید کر رہے ہیں‘ عثمان بزدار نرم دمِ گفتگو، گرم دمِ جستجو کے فلسفے کے حامی ہیں‘ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سردار عثمان بزدار کے خلاف شہباز شریف اور انکے چیلوں کے پیٹ میں اٹھنے والے مروڑ اس لئے ہیں کہ وزیرِ اعلٰی پنجاب نے ڈیڑھ ماہ شہباز شریف کی طرح بغیر بڑھکیں مارے، اچھلے کودے عوام کی خدمت کی ہے‘ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں شہباز شریف، انکے حواری اور ن لیگ کے کرتا دھرتا عملی خدمت کیلئے میدان میں آئیں‘ وزیرِ اعظم عمران خان اور سردار عثمان بزدار کے خلاف انہیں بیان بازی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں