چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا عید الفطر کے موقع پر سنٹرل جیل لاہورکا دورہ ، اسیران کو فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار

اتوار 24 مئی 2020 18:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2020ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم علی خان کا عید الفطر کے موقع پر سنٹرل جیل لاہورکا دورہ ،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزاشاہد سلیم بیگ،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ لاہورخان بہادر خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہورقیصر نذیر بٹ نے ڈی آئی جی لاہور ریجن ملک مبشر احمد خان کے ہمراہ تھے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کچن پر اسیران کے لئے بنائے گئے خصوصی کھانے کو چیک کیا جس میں (میٹھے چاول)کا اضافہ بذریعہ مخیر حضرات کیا گیا تھا۔

خواتین وارڈ کا معائنہ کیا، خواتین اوربچوں میں تحائف تقسیم کیے۔قاسم علی خان ہسپتال جنرل وارڈ،وارڈ برائے ذہنی مریضاں گئے تمام مریض اسیران کو عید ملے اور خصوصی تحائف تقسیم کئے۔انھوں نے لاہور ہائیکورٹ نے فلاحی تنظیم کی طرف سے بنائے گئے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں ایک خصوصی تقریب میں 31 مرد اور 1 خواتین حوالاتیان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، لاہور قیصرنذیر بٹ نے ذاتی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

مرکزی تقریب ہسپتال کے لان میں ہوئی۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور ڈی آئی جی جیل لاہور، ریجن نے اسیران کے لئے اٹھائے گئے اقدامات وفلاح بہبود کے لئے بنائے گئے منصوبوں کے بارے میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم علی خان کو آگاہ کیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اپنے خطاب میں اسیران کے کیسز ودیگر رہائی کے لئے اقدامات کے بارے میں اسیران کو مطلع کیا اور محکمہ جیل خانہ جات کی طرف سے اسیران کو فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔قاسم علی خان نے خواتین اسیران،حولاتی وقیدی اور مہلک بیماریوں میں مبتلا اسیران کی فہرستیں بمعہ میڈیکل ریکارڈ بھجوانے کا حکم دیا ہے تاکہ ان کے کیسز کی بابت پیش رفت کی جا سکے۔ آخر میں انہوں نے اسیران میں تحائف تقسیم کیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں