24 گھنٹوں کے دوران 2964 نئے کیسز، مزید 60 اموات رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 72,460 ، اموات 1,543 ہو گئیں 5 لاکھ 61 ہزار 131 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، 26,083 مریض صحت یاب ہو گئی: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

پیر 1 جون 2020 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2964 نئے کیسز، مزید 60 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 72ہزار 460 ، اموات 1543 ہو گئی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 44 ہزار 834، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 72ہزار 460 تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2964 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 60 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 1543ہو گئی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 28 ہزار245 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کیسز کی تعداد 26 ہزار 240 تک پہنچ گئی۔، خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 10 ہزار27 اور اسلام آباد میں 2589 ہو گئی۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں 4393، گلگت بلتستان میں 711کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 255 ہو گئی۔ ملک بھر میں اب تک 26 ہزار 83 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں60 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 1543 تک پہنچ گئی جن میں سندھ میں 481، پنجاب میں 497، کے پی کے میں 473، گلگت بلتستان 11 ، آزاد جموں و کشمیر میں 6، اسلام آباد میں 28اور بلوچستان میں 47شامل ہیں۔ اب تک 5 لاکھ 61 ہزار 131 افراد کے کورونا وائرس کیلئے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14ہزار 398افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک کے 727 ہسپتالوں میں 4776 مریض زیر علاج ہیں۔ 731کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں