کرونا نے قہرمچادیا مگر حکمران ہنوزسنجیدہ نہیں : الطاف شاہد

حکومت نے کرونا وبا کیخلاف ہراول دستہ کاکرداراداکرنیوالی ڈاکٹرز برادری کوان کے حال پرچھوڑدیا

بدھ 3 جون 2020 22:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ اناکے اسیر حکمران یادرکھیں انتقامی سیاست سے انتظامی صلاحیت متاثرہوتی ہے۔اگرحکومت نے انتقام کی روش نہ چھوڑی تو عدم استحکام اس کا مقدر بن جائے گی۔پاکستان میں کرونا نے قہرمچادیا مگر حکمران ہنوزسنجیدہ نہیں،وہ خودکچھ کرنے کی بجائے شاید کسی معجزے کے منتظر ہیں۔

وفاق سمیت ہرصوبائی حکومت نے کرونا وبا کیخلاف ہراول دستہ کاکرداراداکرنیوالی ڈاکٹرز برادری کوان کے حال پرچھوڑدیا۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ کروناوباکامقابلہ کرتے ہوئے متعدد سینئر ڈاکٹرز کی اموات درحقیقت حکومت کی طرف سے انہیں فراہم کی جانیوالی غیرمعیاری سہولیات اور ناقص اصلاحات کانتیجہ ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں عیدالفطر کے بعدکرونا کے نتیجہ میں ہونیوالی اموات کے ہوشربا اعدادوشمارنے خطر ے کی گھنٹی بجادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کروناکوکس طرح ہرانا ہے ،کئی ماہ گزرجانے کے باوجودحکمرانوں کواس بارے میں کوئی علم نہیں ہے،خدارا چینی حکومت کے مشاہدات اورتجربات سے مددلی جائے۔ وفاق سمیت ہرصوبائی حکومت کواپنی ترجیحات میں کرونا کوسرفہرست رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت سیاست چھوڑ کرکرونا وبا سے نجات کیلئے انتظامی اصلاحات پرفوکس کرے۔

اس وقت سیاست میں الجھنا منتخب وزیراعظم کے شایان شان نہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق فوری طورپرصوبوں کے تحفظات دورکرے اورانہیں اعتماد میں لے۔ہمارا ملک کسی قسم کی سیاسی مہم جوئی کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کودرپیش چیلنجز کے تناظر میں اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے جمہوری قوتوں میں تنائو بڑھ جائے گااوریقینا اس اقدام سے کرونا وبا کیخلاف اقدامات بھی بری طرح متاثرہوں گے۔ عمران خان کی اہلیہ نے انہیں کئی باربتایااب وہ وزیراعظم ہیں لیکن انہیں ابھی تک یقین نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی گواہ ہے پاکستان میں انتقامی سیاست سے آج تک کسی حکومت کی عمر درازنہیں ہوئی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں