وزیر ایکسائز کا بڑا اعلان،تیس دنوں میں سمارٹ کارڈ کی فراہمی یقینی

30 دنوں میں تمام صارفین کو سمارٹ کارڈ فراہم کردیں گے : حافظ ممتاز احمد

بدھ 5 اگست 2020 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2020ء) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول پنجاب حافظ ممتاز احمد نے صارفین کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ 30 دنوں میں محکمہ ایکسائز تمام صارفین کو سمارٹ فراہم کردے گا۔کار ڈیلرز فیڈریشن کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ کار ڈیلرز کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔

حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ کرپشن اور ایجنٹ مافیا سے نجات کیلئے محکمہ ایکسائز کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن اپوائٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم سے ایجنٹ مافیا کی حوصلہ شکنی ہوئی۔حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ نمبر پلیٹس کے اجراء کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔گاڑیوں کی ٹرانسفر کے بائیومیٹرک سسٹم کا نظام لا رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ یونیورسل نمبر پلیٹس جاری کر رہے ہیں جس سے علاقائی تفریق کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں صارفین کو خاطر خواہ ریلیف دیا گیا ہے۔ای پے کے ذریعے رقم جمع کرانے پر پانچ فیصد چھوٹ دے رہے ہیں۔اس موقع پر ڈی جی ایکسائز مسعودالحق, کار ڈیلرز فیڈریشن کے صدر شہزادہ سلیم خان,ڈائریکٹر موٹرز برانچ رانا قمرالحسن بھی موجود تھی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں