رائے نڈ میں سیوریج سسٹم اور نالہ جات کی بحالی کیلئے پیپلز پارٹی میدان میں آگئی

پیپلزپارٹی کے رہنما رانا جمیل منج کااپنی ذاتی گرہ سے شہر کے نالہ جات کی صفائی کا اعلان

منگل 1 ستمبر 2020 16:05

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2020ء) رائے ونڈ میں سیوریج سسٹم اور نالہ جات کی بحالی کیلئے پیپلز پارٹی میدان میں آگئی ،رانا جمیل منج نے اپنی ذاتی گرہ سے شہر کے نالہ جات کی صفائی کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق موسم برسات میں رائے ونڈ شہر میں نالہ جات اور سیوریج سسٹم کی صفائی نہ ہونے سے شہر کے پوش علاقے ابھی تک پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں میٹروپولیٹن کارپوریشن اور مقامی سی او یونٹ کی غفلت سے شہریوں کے گھروں میں گنداپانی داخل ہو کر تباہی پھیلا رہا ہے پیپلز پارٹی کے رہنما رانا جمیل منج نے عوامی ااحتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے رائے ونڈ شہر کے تمام نالہ جات اور سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے ضلعی انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کرتے ہوئے مشینری اور افرادی قوت دینے کا اعلان کیا ہے رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ مسلم لیگی دور میں سیوریج سسٹم کی تعمیر میں میگا کرپشن ہوئی جبکہ تحریک انصاف کے دور میں شہریوں کو جان بوجھ کر ڈبویا گیا دونوں جماعتوں کے اعمال کی شامت شریف شہریوں کو برداشت کرنی پڑرہی ہے،سرکاری مشینری کو 2سال تک یرغمال بنائے رکھا ،رانا جمیل منج نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دو ہفتوں کے اندر رائے ونڈ شہر کو صاف ستھرا شہر بنا دیں گے اپنی مشینری ،وسائل اور افرادی قوت اس شہر کی بہتری کیلئے وقف کررہے ہیں تاکہ شہریوں کی املاک اور جان محفوظ ہو سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں