اپوزیشن آل پارٹیز کانفرنس کرپٹ لیڈرشپ کو بچانے کی ناکام کوشش ہے : سلیم بریار

نئے انتخابات اور وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ دیوانے کا خواب،حکومت مدت پوری کرے گی انتخابات میں عوام نے اپوزیشن کو مسترد کردیا ،اپوزیشن انتخابات کیلئے 3سال مزید انتظار کرے : سینئر نائب صدر پنجاب

پیر 21 ستمبر 2020 23:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد سلیم بریار نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کو اپوزیشن کی کرپشن زدہ لیڈر شپ کو بچانے کی ناکام کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن پہلے ملک سے فرار لیڈر شپ کو ملک میں لاکر عدالتوں میں پیش کرے جنہیں عدالتوں نے طلب کررکھا ہے اور اپنے خلاف کیسوں میں اپنی بریت ثابت کریں انہوںنے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کا 10دن کا الٹی میٹ، نئے انتخابات اور وزیراعظم کے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ غیر جمہوری اور دیوانے کا خواب ہے ، عوام نے حکومت کو 5سالہ مینڈیٹ دیا ہے اس لیے حکومت اپنی 5سالہ مدت پوری کرے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میںعہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری سلیم بریار نے کہا کہ انتخابات میں عوام نے اپوزیشن جماعتوں کو یکسر مسترد کردیا تھا اس لیے لانگ مارچ ،دھرنا غیر جمہوری ہتھکنڈے ہیں جو ناکام ہونگے انہوںنے کہا کہ نئے انتخابات مقررہ مدت پوری ہونے کے بعد ہونگے اس لیے اپوزیشن 3سال مزید انتظار کرے اور عوام میں جانے کیلئے اپنے آپ کو تیار کرے نیز ملک سے مفرور قیادت کو ملک میں لاکر عدالتوں میں پیش کرکے عدلیہ پر اپنے اعتماد کا اظہار کرے جس کا وہ اپنے بیانات میں اکثر و بیشتر ذکر کرتے رہتے تھی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں