ٰلیسکو صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کل الیکٹرانک کچہری کا انعقاد کریں گے

پیر 28 ستمبر 2020 20:59

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) ٰلیسکو صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کل30ستمبر بدھ کوLESCO PMDU فیس بک پیج پر الیکٹرانک کچہری کا انعقاد کریں گے۔لیسکو صارفین فیس بک پیج کے ذریعے اپنی شکایات لیسکو چیف تک براہ راست پہنچا سکتے ہیں۔ لیسکو چیف کی زیر صدارت ای کچہری میں تمام سرکلز کے ایس ایز بھی آن لائن ہوں گے۔

(جاری ہے)

لیسکو ٹرجمان کی مطابق یہ ای کچہریاں وزیراعظم پاکستان اور وزارت توانائی کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہیں جن کا مقصد ملک بھر میں پھیلی کرونا وائرس کی وباء کو مدِ نظر رکھتے ہوئے عوامی شکایات کا ان کے گھر کی دہلیز پر ہی ازالہ کیا جانا ہے۔ اس سبب عوام اور لیسکو کے عملے کی حفاظت کے پیشِ نظر لیسکو چیف اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنے فیس بک پیج کے ذریعے جبکہ تمام سرکلز کے ایس ایز بھی آن لائن موجود رہیں گے اور عوام کی شکایات وصول کریں گے اور اسکا موقع پر ہی ازالہ کیا جائے گا۔اس طرح صارفین بجلی اپنے گھر یا دفتر میں بیٹھ کر بجلی سے متعلقہ اپنے مسائل باآسانی متعلقہ حکام تک پہنچا سکیں گے اور ان کی شکایات کا ازالہ لیسکو دفاتر میں آئے بغیر ہی ممکن ہو جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں