شہبازشریف اپنے انجام کو پہنچ چکے،مسلم لیگ کی منافقت کی سیاست پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکی ہے، چوہدری تنویر خاں

پیر 28 ستمبر 2020 20:59

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما چوہدری تنویر خاںنے کہا ہے کہ شہباز شریف اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں،مسلم لیگ کی منافقت کی سیاست پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف برداران جب اقتدار میں ہوتے ہیں تو گریبان پکڑتے ہیں اور جب اقتدار سے باہر ہوں تو این آر او مانگتے ہیں ،راتوں کو این آراو مانگنے والوں کو ووٹ کو عزت دینے کی بات کرنا زیب نہیں دیتا۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سازشوں میں مصروف ہے، نوازشریف اور مودی کا گٹھ جوڑ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن کے ملک دشمن بیانیے کو مسترداور اے پی سی میں قومی ادار وں کے خلاف منظم مہم جوئی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں