’’چوہانی تڑکہ پلائو‘‘عمرانی اندھیر نگری کو نہیں بچا سکتا‘ سلیم ر ضا

تحریک انصا ف حکومت کا ہر دیہاڑی سیدھی کرنے والا وزیر مشر ہتھیلی پہ سرسوں جمانا کے چکر میں ہے

منگل 20 اکتوبر 2020 14:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ’’چوہانی تڑکہ پلائو‘‘عمرانی اندھیر نگری کو نہیں بچا سکتا،تحریک انصا ف حکومت کا ہر دیہاڑی سیدھی کرنے والا وزیر مشر ہتھیلی پہ سرسوں جمانا کے چکر میں ہے ،عمران خان کے سا تھ کھڑے لو گ ایسے ہی ہیں کہ بھان متی نے کنبہ جوڑا، کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت آخری ہچکولے کھا رہی ہے کیپٹن(ر) صفدر پر ہا تھ ڈال کر حکومت نے اپوز یشن کی تحریک میں مز ید جان ڈا ل کراسے مضبو ط کردیا ہے۔کراچی اور گوجرانو لہ کے کامیا ب جلسہ نے حکمرانو ں کی نیندیں اڑا دی ہیں، عمران نیازی بونگی پہ بو نگی مار رہا ہے اسے کچھ سمجھ نہیں آ رہی میں کیا کروں ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہاکہ عمران خان کا شو ختم اور عوامی ہمدردی کی فلم فلا پ ہو گئی ہے عوام عمرانی چہرے کواچھی طرح پہچان گئے ہیں ان شا ء اللہ عمران نیازی اقتدار کے خا تمہ پر ہر پاکستانی سے جو تے کھا تا نظر آ ئے گا۔

اس کے سا تھ بیٹھے وزیر مشیر اگلی حکومت میں اس کی نااہلیو ں پر پرداہ چاک کر تے دکھا ئی دیں گے۔عمران خان کیلئے ابھی بھی و قت ہے کہ وہ اپنی نااہلی کا اعتراف کرکے استعفیٰ دیدے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں