عمران خان عوام کی مدبرانہ صلاحیتوں کا اعتراف دنیا کر رہی ہے،بابرمہدی

منگل 26 جنوری 2021 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کلچرل ونگ پنجاب کے صدربابرمہدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کے متفقہ اور پسند یدہ لیڈر ہیں ان کی مدبرانہ صلاحیتوں کا اعتراف پور ی دنیا کر رہی ہے سب جانتے ہیں کہ پاکستان تحر یک انصاف نے اقتدار سنبھالا تو ملک مسائل کی دلد ل میں تھامگر پھر بھی وزیراعظم عمران خان نے بڑی محنت اور دیانتداری کے ساتھ ملک کو مشکل حالات، مصائب اور آزمائش سے نکال لیا ہے آگے اچھے دن آرہے ہیں بہت جلد مہنگائی اور بیروزگاری کے خا تمے کے ساتھ ساتھ ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا جائے گا،بابرمہدی نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی دکانداری چمکانے کے لئے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے مخالف جماعتیں اپنی کرپشن چھپانے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا دیکھ کر ایسے اوچھے ہتکھنڈے کر رہی ہیں مگر ان کے بیانیے کو عوام نے مسترد کر دیا یہی وجہ ہے کہ ان کے جلسوں میں عوام عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں انشااللہ ہماری قیادت عوام کی امنگوں پر پورا اترتے ہوئے انھیں مسائل سے نجات ضرور دلائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں