مافیا عمران خان کے دو کتوں اور کیچن کا خرچہ اٹھارہا ہی: عظمی بخاری

کھوکھر پیلس کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے بزدار حکومت کے منہ پر طمانچہ مارا ہے، ترجمان مسلم لیگ (ن) پنجاب

بدھ 27 جنوری 2021 20:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مافیا عمران خان کے دو کتوں اور کیچن کا خرچہ اٹھارہا ہے۔شہبازشریف نے لاہور کو دنیا کے خوبصورت ترین شہروں کے برابر لاکھڑا کیا۔عثمان بزدار نے لاہور کو بدبودار بنادیا ہے،اور شرم بھی نہیں آتی۔کھوکھر پیلس کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے بزدار حکومت کے منہ پر طمانچہ مارا ہے،ان کے نقصان کی تلافی آپ لوگوں کو کرنی ہو گی۔

خادمہ جی پنجاب پولیس وزیراعلیٰ ہائوس سے نہیں بنی گالہ سے کنٹرول ہورہی ہے،سلطنت عمرانیہ میں قانون،عدالتیں اور انصاف بنی گالہ کی باندی ہیں۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پردعمل میں کہابزدار حکومت کی نوکری کرنے کا خمیازہ ڈی سی لاہور اور سی سی پی او لاہور کو اٹھانا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

خادمہ جی شاید آپ بھول رہی ہیں عمران خان نے نوازشریف سے اربوں روپے وصول کرنے کا دعوی کیا تھا،لیکن بیچارے کے ہاتھ پچاس روپے کا اشٹام پیپر آیا۔

عمران خان اداروں کے پیچھے چھپ کر بیٹھا اس بزدل شخص میں جرات نہیں وہ میدان میں نوازشریف کا مقابلہ کرے۔فردوس باجی تحریک انصاف کا کارکن آج بھی آپ جیسی سیاسی یتیموں کو گالیاں نکالتا ہے۔چینی مافیا،آٹا مافیا اور قبضہ مافیا عمران خان کی گود میں بیٹھے ہیں۔یہی مافیا عمران خان کے دو کتوں اور کیچن کا خرچہ اٹھاتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں