کمشنر لاہور اور سی سی پی او کی سربراہی میں کرونا خطرے سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے فلیگ مارچ کیا گیا

مکمل لاک ڈائون کے پہلے روز آرمی،رینجرز اور پولیس کے دستوں کامختلف علاقوں میں میں گشت

ہفتہ 8 مئی 2021 23:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عثمان اور سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں کرونا خطرے سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے فلیگ مارچ کیا گیا۔ مکمل لاک ڈائون کے پہلے روز بھی فلیگ مارچ میں آرمی،رینجرز اور پولیس کے دستوں نے علاقوں ، سڑکوں، بازاروں میں گشت کیا۔ کمشنر لاہور نے اپیل کی کہ شہری کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کر کے انتظامیہ کی مدد کریں۔

فلیگ مارچ ٹاون ہال سے شروع ہو کر جین مندر، اچھرہ بازار، مسلم ٹاون موڑ، وحدت روڈ، ماڈل ٹاون، گلاب دیوی، جنرل ہسپتال سے گزرا۔ کمشنر لاہور و سی سی پی او نے مکمل لاک ڈاون کے تحت پابندیوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام انتظامی ادارے فیلڈ میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ہر ایک کو عمل کرنا ہوگا۔ کمشنر آفس کے مطابق گشت کے دوران کرونا لاک ڈاون خلاف ورزی پر کاروائیاں بھی کی گئیں۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ شہریوں کے پاس کرونا ایس او پیز پر سو فیصد عمل کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا شہری اپنی زندگی محفوظ کریں ، پورے خاندان و معاشرے کی زندگی محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی نئی پابندیوں پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔ لاہور کی اہم شاہراہوں اور تجارتی مراکزوں کو چیک کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں