لاہور:پیپلز پارٹی کی شہید چیر پرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی 68ویںسالگرہ تقریب

آج ہم اپنی شہید بی بی کی سالگرہ کے دن اس عزم کااعادہ کرتے ہیں کہ بی بی شہید کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کو عوام کے ووٹوں کی طاقت سے وزیر اعظم بنائیں گی: کارکنان

پیر 21 جون 2021 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) پیپلز پارٹی کی شہید چیر پرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی 68ویںسالگرہ کی تقریب پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی کے ڈیرہ بھٹہ چوک خدا بخش کالونی میں پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی میاں عزیزالرحمن چن کی صدارت میں منعقد کی گئی جس میں سینئر نائب صدر لاہور زاہد ذوالفقار خان‘ گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے رہنما چودھری سجاد نذیر، شعبہ خواتین صدر لاہور نرگس خان ،نائب صدر و ٹکٹ ہولڈر روبینہ سہیل بٹ، ڈسرکٹ1 کے صدر میاں شاہد عباس،این اے 124 کے ٹکٹ ہو لڈر شہباز محمود بھٹی، عدنان سرور گورسی فنانس سیکرٹری لاہور، عابد صدیقی انفارمیشن سیکرٹری نشر و اشاعت لاہور، وحید عالمگیر،سابق صدر PYO پنجاب زوہیب بٹ،احمد رضا شاہ صدر ڈسٹرکٹ، میاں صفدر نائب صدر لاہور،سعید جٹ نائب صدر لاہور،کے ڈی رانا،احمد شاہدجنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ 2،شکیل میر چنی بٹ جنرل سیکرٹری 1۔

(جاری ہے)

وقاص منشاء پرنس،حفیظ جٹ، ملک ربنواز، سید شاہد شیرازی، ارسلان بٹ نائب صدر لاہور، جنرل سیکرٹری لاہور سونیا خان،انیسہ بانو، چوہدری سیلم جاوید جٹ،میاں خلیل، محمد وقاص علی،احتشام بھٹی، گلفام بھٹی،مسرت صدیقی‘ شاہد ہ جبین اور رائو شجاعت سمیت پارٹی کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ آج ہم اپنی شہید بی بی کی سالگرہ کے دن اس عزم کااعادہ کرتے ہیں کہ بی بی شہید کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کو عوام کے ووٹوں کی طاقت سے وزیر اعظم بنائیں گے بلاول بھٹو آئے گا تو پاکستان میں روز گار بھی آئے گا تبدیلی والوں نے تو روز گار کا نعرہ لگا کر عوام سے لگا لگایا روز گار بھی چھین لیا ہے ہم تبدیلی سرکار کے دور حکومت میں بے روز گار ہونے والوں کو بھی روز گار مہیا کریں گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں