آزاد کشمیر انتخابات ،احسن اقبال کی سربراہی میں خصوصی مانیٹرنگ سیل کام کرتا رہا

اتوار 25 جولائی 2021 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کی نگرانی کیلئے مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی سربراہی میں خصوصی مانیٹرنگ سیل مرکزی سیکرٹریٹ میں کام کرتا رہا۔

(جاری ہے)

پارٹی امیدوار اوررہنماپولنگ اسٹیشنز پر پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے مانیٹرنگ سیل کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرتے رہے ۔ احسن اقبال نے اپنے بیان میںکہاکہ انتخابات میں دھاندلی، دھونس اور گڑبڑ کے تمام واقعات کا اندراج کیا گیا اور اسے عوام اور میڈیا کے سامنے لاتے رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں