پنجاب کی عدلیہ کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار دیدی گئی

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے ججز اور ملازمین کو ویکسین کیلئے 15 روز کا وقت دیدیا

جمعرات 29 جولائی 2021 23:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) پنجاب کی عدلیہ کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار دیدی گئی ،لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے ججز اور ملازمین کو ویکسین کیلئے 15 روز کا وقت دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام ججز کورونا ویکسین لازمی لگوائیں، ضلعی عدلیہ کے ججز اپنے ماتحت عملے کو بھی ویکسین لگوانے کا پابند بنائیں۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلعی عدلیہ کے جج اور ملازمین 15 روز میں نادرا کا سرٹیفکیٹ ہائیکورٹ کو بھجوائیں، مراسلے کی کاپی پنجاب کے تمام سیشن ججز اور ایکس کیڈر عدالتوں کے ججوں کو بھجوا دی گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں