حمزہ شہباز سیاسی سرکس لگا کر ن لیگ کے کاغذی شیروں کی ڈوبتی ہوئی سیاست کو نہیں بچا سکتے،رانا اختر حسین

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز سیاسی سرکس لگا کر ن لیگ کے کاغذی شیروں کی ڈوبتی ہوئی سیاست کو نہیں بچا سکتے ان سیاسی بیروزگاروں کے پلے کچھ نہیں ہے عوام ان کی بلاجواز تنقید اور جھوٹی باتوں میں نہیں آئیں گے کرپشن منی لانڈرنگ کرنے والا کرپٹ ٹولہ مرکز اور صوبے میں کئی باریاں لینے اور ملک کو مقروض کرنے کے باوجود ایک اور باری لینے کا خواب دیکھ رہا ہے جو کبھی پورا نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پارٹی دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا اختر حسین نے کہا کہ عوام وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں تحریک انصاف کی ملک بھر میں روز بروز بڑہتی ہوئی مقبولیت اس بھگوڑے اور مفرور خاندان سے ہضم نہیں ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئیندہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں تحریک انصاف بھر پور کامیابی حاصل کرے گی انکے تمام اوچھے ہتھکنڈے رائیگاں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جتنا مرضی زور لگا لیں اور سیاسی شعبدہ بازی کر لیں انہیں ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا 2023 میں تحریک انصاف عوام کی طاقت سے دوبارہ اقتدار حاصل کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں