عوام کو انصاف کے حصول کی فراہمی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت نا گزیر ہے‘ فرحان شہزاد

انصاف کی فراہمی کے حوالے سے پاکستان کا انڈیکس میں انتہائی نیچے ہونا لمحہ فکریہ ہے‘ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل

جمعرات 28 اکتوبر 2021 16:21

ؒلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین فرحان شہزاد نے کہا ہے کہ عوام کو انصاف کے حصول کی فراہمی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت نا گزیر ہے ، انصاف کی فراہمی کے حوالے سے پاکستان کا انڈیکس میں انتہائی نیچے ہونا لمحہ فکریہ ہے ،ججز کی تعداد کو بڑھانے سمیت جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کرنے کے لئے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حاجی محمد افضل دھرالا بھی موجود تھے ۔ فرحان شہزاد نے کہا کہ عوام کو بلا تفریق انصاف کی فراہمی مہذب معاشروںکی اصل پہچان ہوتی ہے ۔ ہمارے ہاں نہ صرف قوانین میں سقم موجود ہیں بلکہ ان پر عملدرآمد کے حوالے سے بہت سی رکاوٹیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی سے منظور ہونے والے قوانین کے حوالے سے بھی بارز سے مشاورت کرے تاکہ اس پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کئی دہائیاں پرانے قوانین میں موجودہ حالا ت کے مطابق تبدیلی لانے کے لئے بھی پیشرفت کرنی چاہیے اور اس کے لئے وکلاء تنظیموں سے مشاورت کا عمل شروع کیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں