ضمنی انتخاب کے موقع پر ،پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے کارکنان انتہائی پرجوش رہے ،قیادت کے حق میں نعرے

ایک دوسرے کے قریب پولنگ کیمپ لگانے کی کوشش میںکارکنوںمیں توںتکرار،پولیس اہلکار بیچ بچائو کراتے رہے

اتوار 5 دسمبر 2021 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب کے موقع پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے کارکنان انتہائی پرجوش رہے اوراپنی اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ،ایک دوسرے کے قریب پولنگ کیمپ لگانے کی کوشش میںکارکنوںمیں توںتکراربھی ہوئی لیکن سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار بیچ بچائو کرادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات کے موقع پر مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب سے کارکنوں کے لئے قناعتیںاور ٹینٹ لگا کرپولنگ کیمپ بنائے گئے جہاں پر بڑی تعدادمیں مرد و خواتین کارکنان موجود رہے ۔

اس موقع پر دونوں جماعتوںکے کارکنان اپنے رہنمائوں کی آمد پر دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا،شریف برادران اورجئے بھٹو ،آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔گورنمنٹ ہائی سکول المشہور لال سکول میں پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ کے کارکنان کے درمیان تکرار ہو گئی تاہم موقع پر موجود پولیس اہلکاروںنے بیچ بچائو کر ادیا اور پیپلز پارٹی کو اپنا پولنگ کیمپ مسلم لیگ سے دور ہٹانے کی ہدایت کر دی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں