/لاہور، جاں بحق ٹرینی اے ایس آئی بابر علی کی نماز جنازہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

,آئی جی پنجاب راو سردار علی خان،سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیواورسینئر افسران نے مرحوم کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی ًمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی، درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔فیاض احمد دیو

اتوار 5 دسمبر 2021 21:00

?لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ٹرینی اے ایس آئی بابر علی کی نماز جنازہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔آئی جی پنجاب راو سردار علی خان، سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو،ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس، مرحوم ٹی اے ایس آئی بابر علی کے والد،بھائی اور اہل خانہ،ایس پیز آپریشنز و انوسٹی گیشن،ڈویژنل ایس پیز،سینئر پولیس افسران جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی، درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔آئی جی پنجاب راو سردار علی خان،سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو،ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس،سینئر افسران نے مرحوم کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

پولیس کے چاک و چوبند دستے نے مرحوم کے جسد خاکی کو سلامی دی،آئی جی پنجاب راو سردار علی خان،سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو اور ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس سمیت سینئر پولیس افسران نے مرحوم کے والد، بھائی اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی۔

نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی میت کو مکمل پولیس پروٹوکول کے ساتھ تدفین کے لئے ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دو بہنوں کا اکلوتا بھائی پنڈ گوپی رائے ٹھوکر نیاز بیگ کا رہائشی 30 سالہ ٹی اے ایس آئی بابر علی تھانہ ہنجروال میں تعینات تھا۔بابر علی الصبح اپنی موٹر سائیکل پر الیکشن ڈیوٹی کے سلسلہ میں روانہ ہوا۔ایوب چوک جوہر ٹاون کے قریب پر ایک تیز رفتار کار نے محمد بابر کی موڑ سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں محمد بابر موقع پر وفات پا گیا۔ڈرائیور اپنی گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ھو گیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن میں متوفی کے چچا کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔حادثہ کے ذمہ دار کار سوار ملزم کی تلاش جاری ،جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں