عمران نیازی کاچار سال بعد جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا واویلا نیا لالی پاپ ہے،ترجمان عظمیٰ بخاری

اتوار 23 جنوری 2022 19:25

عمران نیازی کاچار سال بعد جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا واویلا نیا لالی پاپ ہے،ترجمان عظمیٰ بخاری
گ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کاچار سال بعد جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا واویلا نیا لالی پاپ ہے۔عمران نیازی کو چار سال پہلے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا خیال کیوں نہیں آیا جنوبی پنجاب محاذ کا سرغنہ خسرو بختیار چینی سکینڈل میں اربوں کی دیہاڑی لگاکر سائیلنٹ موڈ پر ہے۔

عمران نیازی نے چار سال لالی پاپ کی سیل لگائی جو اب ختم ہو چکے ہیں۔عمران نیازی اور عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔مسلم لیگ ن کا جنوبی پنجاب کئیلے بل آج بھی قومی اسمبلی کی فائلوں میں دبایا گیا ہے۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا ترجمان پنجاب حکومت کے بیان پر ردعمل میں کہامسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں ہی پنجاب اسمبلی سے جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کیلئے قرارداد منظور کروائی۔

(جاری ہے)

شہبازشریف نے پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کے بجٹ کا 35فیصد حصہ مقرر کیا۔شہبازشریف حکومت نے 35فیصد بجٹ جنوبی پنجاب پر لگایا بھی۔عثمان بزدار کا جنوبی پنجاب کیلئے بجٹ صرف کاغذی کاروائی تک محدود رہا۔شہبازشریف نے جنوبی پنجاب کی سکولز جانے والی بچیوں کیلئے ماہانہ ایک ہزار روپے وظیفہ مقرر کیا۔عثمان بزدار اتنا ظالم شخص ہے جس نے اپنے علاقے کی بچیوں کا ہی وظیفہ بند کردیا۔پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے عوام کی خیرخواہ نہیں دشمن جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔جنوبی پنجاب کے بڑے سیاسی گھرانوں کے بھی اب شوق پورے ہو گئے ہیں۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments