توڑ پھوڑ ،اہلکاروں پر تشدد کا اور املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانت منظور

جمعہ 27 مئی 2022 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) مقامی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ ،پولیس اہلکاروں پر تشدد کا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کی 4جون تک عبوری ضمانت منطور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ،مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ ،سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد بلال بیگ کی عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے تینوں ملزمان کی عبوری ضمانت 4جون تک منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے پولیس کو عبوری ضمانت حاصل کرنے والے رہنمائوں کو گرفتار کرنے سے بھی روک دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں