غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان 4 اپریل کو فرد جرم کیلئے طلب

جمعہ 29 مارچ 2024 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) اینٹی کرپشن عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان کو 4اپریل کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان کو 4 اپریل کو فرد جرم کے لیے طلب کیا ۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ سینٹرل جیل راولپنڈی نے پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹس جمع کروائیں، 17 مارچ کو رہنما تحریک انصاف واش روم میں گر گئے، گرنے سے پرویز الٰہی کی پسلی فریکچر ہوئی۔عدالتی حکم میں مزید لکھا گیا کہ میڈیکل افسر نے سابق وزیراعلی پنجاب کو دو ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے، ملزم کو عدالت پیش نہ کیا گیا جس کے باعث فرد جرم عائد نہیں ہو سکی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں