چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا گوجرانولہ میں چچا ،چچی کا کمسن بھتیجوں پر مبینہ تشدد کے واقعہ کا نوٹس

مبینہ تشدد سے 7سالہ بچہ جاں بحق ،2سالہ ثقلین زخمی ہوا، پولیس نے تشدد بنانے والے ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کر لیا

جمعہ 29 مارچ 2024 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے گوجرانولہ میں چچا اور چچی کا کمسن بھتیجوں پر مبینہ تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانولہ کی ٹیم کو بچوں اور لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گوجرانولہ میں چچا اور چچی نے مبینہ طور پر کمسن بھتیجوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، مبینہ تشدد سے 7سالہ بچہ سلطان جاں بحق اور 2سالہ ثقلین زخمی ہوا، بچوں کے والدین جیل میں ہونے کی وجہ سے بچے چچا اور چچی کے ساتھ رہتے تھے، چچا اور چچی نے کمسن بھتیجوں کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ پولیس نے تشدد بنانے والے ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کر لیا، پولیس کمسن بچوں کو تشدد سے قتل اور زخمی کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں