ں*کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت صفائی و ستھرا پنجاب کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 29 مارچ 2024 20:00

ٓلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت صفائی و ستھرا پنجاب کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور نے کہاکہ ستھرا پنجاب کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی تمام اضلاع کی میونسپل کارپوریشنز سے ملکر کام کرے گی۔ کمشنر لاہور نے پوری ڈویڑن کی صفائی کیلئے درکار مشینری، افرادی وسائل اور ٹیکنیکل ایکویپمنٹ کا جائزہ لیا۔

کمشنر لاہور کو سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین نے صفائی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ تمام ڈپٹی سی ای اوز بھی موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح صفائی ہے۔ اس پر کوئی کمپرومائز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے نئے سیٹ اپ میں تمام وسائل کو انٹیگریڈ کرکے جامع پلان بنایا جائے۔

(جاری ہے)

سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی تمام ڈویڑن کو سامنے رکھتے ہوئے بریفنگ دے۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ پورا لاہور پوری ڈویژن صاف ہونی چاہئیے۔ ایل ڈبلیو ایم سی سالڈ ویسٹ اٹھانے کے ذمہ دار دیگر محکموں سے رابطہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ صاف ستھرے شہر کیلئے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی تمام محکموں کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام محکمے ذمہ دار محکمے ہیں۔ جلد تمام صفائی شکایات کا ازالہ کریں۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین، ڈی سی شیخوپورہ ڈاکٹر وقار خان، ڈی سی قصور ارشد بھٹی، ڈی سی ننکانہ محمد ارشد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں