پنجاب اسمبلی کا اجلاس (آج )دوبارہ شروع ہوگا

اتوار 28 اپریل 2024 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج ( پیر) کے روز دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ سے متعلق سوالات اورتوجہ دلائو نوٹسز کے جوابات دئیے جائیں گے۔ سرکاری بزنس بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگا جس میں مختلف محکموں اور اتھارٹیز کی آڈ ٹ رپورٹس ایوان میں پیش کی جائیں گی ۔ اجلاس میں پری بجٹ بحث بھی ہو گی جس میں اراکین اپنی آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لئے اپنی تجاویز پیش کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں