وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مصری شاہ میں سب انسپکٹر کے قتل پر اظہار افسوس

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر ارشد کے قتل کا نوٹس،انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب

اتوار 28 اپریل 2024 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مصری شاہ میں سب انسپکٹر کے قتل پر اظہار افسوس کیا ہے ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شہید سب انسپکٹر کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی واظہارتعزیت کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر ارشد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔انہوںنے کہا کہ سب انسپکٹر کے قتل کی جامع تحقیقات کرائی جائیں اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں