وزیر اعلیٰ نے صوبائی کابینہ کا چھٹا اجلاس (کل)طلب کرلیا

کابینہ کے اجلاس میں اجلاس میں 33 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا

اتوار 28 اپریل 2024 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی کابینہ کا چھٹا اجلاس (کل)30اپریل صبح دس بجے طلب کر لیا۔کابینہ کے اجلاس میں اجلاس میں 33نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ کے لیے سی بی ڈی پنجاب کو 10ارب دینے ،مری میں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کے لیے امدادی رقم اورالائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور منسٹریل سٹاف کی بھرتیوں کی منظوری کا ایجنڈا پیش کیا جائے گا۔

کابینہ کے اجلاس میں گجرانوالہ میڈیکل کالج کے بورڈ بنانے ،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے بورڈ آف مینجمنٹ کے قیام ،محکمہ پرائمری ہیلتھ نیوٹریشن پروگرام فیز ٹو کے کنٹریکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع ،انرجی ڈیپارٹمنٹ کے کنٹریکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع ،الائیڈ موڑ کا نام تبدیل کر کے ڈاکٹر محمد بلال خلیل شہید روڈ رکھنے کی تجویز ،پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیوں،ملک افضل کھوکھر کو چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی بنانے ،35 ملین ڈالرز کی ڈائریکٹ فارن انویسمنٹ سیمنٹ پلانٹس میں انویسٹ کرنے اورنئی نمبر پلیٹوں کے ڈیزائن کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔

(جاری ہے)

کابینہ کے اجلاس میں وزرا ء سے پنجاب حکومت کے سپیشل پراجیکٹس پر بریفنگ بھی لی جائے گی جبکہ واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن پراجیکٹس کے لیے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو بطور ایگزیکٹو ایجنسی ڈیکلیئر کرنے کا ایجنڈا بھی پیش کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں