پنجاب فوڈ اتھارٹی کا پنجاب بھر میں عید سپیشل آپریشن

0 سے زائد فوڈ بزنسز کی چیکنگ، 804 فوڈ پوائنٹس کو 96 لاکھ 58 ہزار کے جرمانے، 11 ریسٹورنٹ بند، 2مقدمات درج 1لٹر ملاوٹی دودھ، 11,298انڈے،4,963لیٹر بیوریجز، 2,888کلو مٹھائیاں،1,118لیٹر رینسڈ آئل، 1,108لیٹر شوگر سیرپ اور321کلو رنگ، 1,834کلو زائدالمیعاد اشیاء تلف عید الفطر پر مسافروں تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے مسلسل موٹرویز، لاری اڈا اور ریلوے اسٹیشن پر موجود فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی‘عاصم جاوید وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے عید کی چھٹیوں میں بھی ملاوٹ مافیا کو نکیل ڈالے رکھی‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی

منگل 16 اپریل 2024 18:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) عید الفطرکے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پنجاب بھر میں عید سپیشل آپریشن کی گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور صوبائی وزیر خوراک کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کاعید سپیشل آپریشن میں 6500 سے زائد فوڈ بزنسز کی چیکنگ کے دوران 804 فوڈ پوائنٹس کو 96 لاکھ 58 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 11 ریسٹورنٹ بند کر کے 2مقدمات درج کروا دیے گئے۔

کارروائیوں کے دوران 9561لٹر ملاوٹی دودھ، 11,298انڈے،4,963لیٹر بیوریجز، 2,888کلو مٹھائیاں، 1،118لیٹر رینسڈ آئل، 1,108لیٹر شوگر سیرپ اور321کلو رنگ، 1,834کلو زائدالمیعاد اشیاء سمیت1لاکھ 83ہزار 664لٹر مضر صحت کولڈ ڈرنکس، 31 ہزار 811 کلو ناقص گوشت، 2من ناقص آئل، کنفکشنری اور سنیکس تلف کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 1900 دودھ بردار گاڑیوں اور 800 ملک شاپس پر20لاکھ لٹر سے زائد دودھ کا معائنہ کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا ٹولنٹن مارکیٹ میں مسلسل چیکنگ اور علی الصبح ناکہ بندیوں کے دوران 2لاکھ 38 ہزار کلو سے زائد مرغیوں اور گوشت کا معائنہ کیا گیا۔اشیاء خورونوش کی تیار ی میں ٹوٹے انڈوں اور ناقص اجزاء کے استعمال پر کارروائیاں عمل لائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا مٹھائی اور کیکس کو ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ سے تیار کرکے گندے ٹوٹے فرش پر رکھا پایا گیا۔

خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کرنے پر 2 مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا 3283 پوائنٹس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے، 8 سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بجھوائے گئے۔عید الفطر پر مسافروں تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے مسلسل موٹرویز، لاری اڈا اور ریلوے اسٹیشن پر موجود فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے عید کی چھٹیوں میں بھی ملاوٹ مافیا کو نکیل ڈالے رکھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا عوام تک محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں