لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 198 ویں روز6.05 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی

منگل 16 اپریل 2024 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق اس سلسلے میں مہم کے 198 ویں روز 326 نا دہندگان سے6.05 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی40 نادہندگان سے 0.77 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 64 نادہندگان سے 0.72 ملین کی ریکوری کی گئی۔

دوسری جانب سپرنٹنڈنگ انجینئرسینٹرل سرکل شبیر کی زیر نگرانی 35 نادہندگان سے 0.68 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر سائوتھ سرکل ظفر اللہ سانگھی کی زیر نگرانی27 ڈیفالٹرز سے 0.11 ملین کی ریکوری کی گئی۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل محمد حسین کی زیر نگرانی27 نادہندگان سے 0.52 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی82نادہندگان سے 2.10 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی25 نادہندگان سے 0.46 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی26 نادہندگان سے 0.69 ملین کی ریکوری کی گئی۔ 198 روز سے جاری مہم کے دوران 99375 ڈیفالٹرز سے 2 ارب 85 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں 14528 نادہندگان سے 422.10 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 12814 نادہندگان سے 669.27 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سینٹرل سرکل میں 11159 نا دہندگان سے 378.65 ملین اور ساوتھ سرکل میں 5814 نادہندگان سے 158.44 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 8591نادہندگان سے 231.17 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 11535 نادہندگان سے 419.76 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 15921 نادہندگان سے 183.60 ملین جبکہ قصور سرکل میں 19083 نا دہندگان سے 393.04 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا تھا کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں