میڈیا کو اخلاقی اقدار کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا : مقررین

پیر 29 اپریل 2024 23:43

فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) مرکزی علماء کونسل اور ایتھیکل پرو کی جانب سے سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں معاشرے میں اخلاق کے فروغ کے عنوان پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میںچیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نائب رئیس جامعہ دارالعلوم کراچی مفتی زبیر اشرف عثمانی جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر نعمان نعیم جامعہ اسلامیہ مفتی ابوبکر محی الدین مفتی فیروز الدین ہزاروی مولانا ابوطلحہ محی الدین قاری اللہ داد مولانا عبدالماجد فاروقی چوہدری علی اکبر گجر شعیب میمن چیئرمین ڈیجیٹل موومنٹ پاکستان حامد محمود امن کونسل پاکستان کے طارق محمود مدنی جمعیت علماء اسلام (س) کے مفتی حماد اللہ مدنی معروف اینکر پرسن اویس ربانی جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مولانا سیف اللہ ربانی مولانا محمد سلمان معاویہ معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مولانا عامر عثمانی صدر وولٹیئر فورس پاکستان عثمان رضا جولاہا چیف ایتھیکل پرومولانا ابراہیم عبداللہ صاحبزادہ حسین احمد قاسمی ودیگر شہر بھر سے علماء کرام شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا اور سوشل میڈیا کو اخلاقی اقدار کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا معاشی بدحالی سیاسی عدم استحکام اور جرائم میں اضافے نے معاشرے کو متاثر کیا ہے ایسے حالات میں سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا اور اخلاقی اقدار کو فروغ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ اخلاقیات کا فروغ صرف علماء اور مذہبی رہنماؤں کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ ہر فرد کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے البتہ اس حوالے سے ضروری ہے کہ علماء کرام منبرو محراب سے نسل نو کی تربیت پر توجہ دیں والدین اساتذہ اور رہنماؤں کو بچوں میں اخلاقی اقدار کو فروغ دینے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا۔

علماء کرام کا مزید کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کے دستخط پر مشتمل پیغام پاکستان کی دستاویز انتہاء پسندی کا سدباب ملکی استحکام و ترقی کی ضمانت ہے اس دستاویز کو عام کرکے معاشرے کو انتہاء پسندی اور عدم برداشت سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنے حلقوں میں اس دستاویز کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے کی ضرورت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں