/بانی پی ٹی آٹی کو اڈیالہ جیل میں مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی

منگل 16 اپریل 2024 20:40

eلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آٹی کو اڈیالہ جیل میں مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے پی ٹی آئی انصاف لائنز فارم پنجاب کے صدر افضال عظیم پاہٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو جیل میں خطرہ ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیکورٹی سے متعلق ایک درخواست بشری بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہے لہٰذا ہم وقتی طور پر لاہور ہائیکورٹ میں دائر یہ درخواست واپس لے رہے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیئے کہ بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی سے متعلق آپ کے خدشات اہم ہیں۔ اللہ ہمارے ملک کی بہتری کرے، ہم دن بدن پیچھے ہی جا رہے ہیں۔ عدالت نے بانی پی ٹی آٹی کو اڈیالہ جیل میں مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں