قادر پور راں میں بچی سے بد اخلاقی کا واقعہ افسوسناک ہے،سارہ احمد

بدھ 17 اپریل 2024 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے قادر پور راں میں نو عمر بچی سے بداخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کی ٹیم کو متاثرہ بچی سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ قادر پور راں میں 14سالہ بچی سے بد اخلاقی کا واقعہ افسوسناک ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کو متاثرہ بچی سے فوری رابطہ کی ہدایت کی ہے جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

سارہ احمد نے کہا کہ بچی سے بداخلاقی کے کیس میں پولیس کے فوری ایکشن کو سراہتے ہیں، متاثرہ بچی کو بیورو کی جانب سے نفسیاتی کونسلنگ اور طبی معاونت فراہم کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں