ووٹرز 8 فروری کی طرح 21 اپریل کو بھی گھروں سے نکل کر حق کا ساتھ دینگے‘ جمشید اقبال چیمہ

پی ٹی آئی آئین ، قانون اور عوام کے حق حکمرانی کی جنگ لڑ رہی ہے‘ این ای119میں انتخابی مہم

بدھ 17 اپریل 2024 12:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ نے حلقہ این ای119 سے امیدوار میاں شہزاد فاروق کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں یونین کونسل 135میں ڈور ٹو ڈور ملاقاتیں کیں ۔

(جاری ہے)

چیف کوارڈی نیٹر منیر مغل کے ہمراہ محمد رفیق ڈوگر اور محمد صدیق ڈوگر کے ڈیرہ پر خصوصی میٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں اہل علاقہ اور کارکنان نے شرکت کی ۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ہم پر عزم ہیں کہ ووٹرز 8فروری کی طرح 21اپریل کو بھی گھروں سے باہر نکل کر حق اور سچ کا ساتھ دیں گے۔ پی ٹی آئی آئین ، قانون اور عوام کے حق حکمرانی کی جنگ لڑ رہی ہے اور ان شا اللہ فتح زیادہ دور نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 21اپریل کا دن انتہائی اہم ہے اور عوام نے اپنے شعور کا مظاہرہ کرنا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں