ضمنی انتخابات کے باعث لاہور بورڈ کاانٹر میڈیٹ کے دو پیپرز ملتوی کرنے کا فیصلہ

اپریل کو کیمسٹری اور 22 اپریل کو انگریزی کا پرچہ ملتوی کیا جائے گا‘کنٹرولر امتحانات

بدھ 17 اپریل 2024 16:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) صوبائی دارالحکومت کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے باعث لاہور بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے دو پیپرز کی تاریخیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

کنٹرولرامتحانات لاہور بورڈ نے کمشنر لاہور کو خط لکھ دیا ہے جس کے مطابق 20 اپریل کو کیمسٹری اور 22 اپریل کو انگریزی کا پرچہ ملتوی کیا جائے گا۔ امتحانات کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق سپرٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرٹنڈنٹ، انویجلٹرز سمیت 1315 افراد کی الیکشن ڈیوٹی لگی ہے، الیکشن ڈیوٹی کے باعث عملے کا امتحانات میں ڈیوٹی کرنا ممکن نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں