عمارہ اطہر نے غیر معیاری سلنڈرز استعمال کرنے والے رکشہ ڈرائیوروں کو مذاکرات کیلئے10 روز کی مہلت دے دی

بدھ 17 اپریل 2024 17:11

عمارہ اطہر نے غیر معیاری سلنڈرز استعمال کرنے والے رکشہ ڈرائیوروں کو مذاکرات کیلئے10 روز کی مہلت دے دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے غیر معیاری سلنڈرز استعمال کرنے والے رکشہ ڈرائیوروں کو کو مذاکرات کے لئے10 روز کی مہلت دے دی۔ ترجمان ٹریفک پولیس کیمطابق اس حوالے سے بدھ کو سی ٹی او نے ٹریفک افسران سے ملاقات کی ۔ملاقات میں سی ٹی او نے رکشہ ڈرائیورز کو غیر معیاری گیس سلنڈر اتروانے اور پٹرول پر کنورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا کہ 10روز تک تمام رکشہ یونینز کو غیر معیاری گیس سلنڈر کے نقصانات بارے مفصل آگاہی دی جائے گی، کمرشل گاڑیوں میں مختص کردہ اور مقررہ سلنڈر سے زائد لگانے پر بھی کارروائی کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ گیس سلنڈر استعمال کرنے والی کمرشل گاڑیوں میں فائرفائٹنگ کے آلات کا ہونا بھی لازمی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹریفک پولیس افسران کو ہدایت کی کہ روڈ سیفٹی یونٹ بس اڈوں، ٹیکسی، پارکنگ اسٹینڈز پر خصوصی لیکچرز دیں۔

ماضی میں گاڑیوں میں غیر معیاری سلنڈروں کی وجہ سے بیشتر قیمتی جانیں لقمہ اجل بنیں۔ انہوں نے مصروف شاہراہوں پر باہمی مشاورت سے پارکنگ مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی۔ رکشہ ڈرائیورز کے مسائل کے حل کیلئے بھی مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے محفوظ سفر کو ہر ممکن یقینی بنایا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں